جمشید دستی عوامی راج پارٹی کے چیئرمین منتخب


مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، چیئرمین الیکشن کمیٹی ظہورالصمد بھٹی نے بتایا کہ پارٹی کے تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جمشید دستی پارٹی کے چیئرمین، رانا محبوب اخترجنرل سیکرٹری، ملک اسلم سپل وائس چیئرمین اورمحمد خان مروت جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اس موقع پرجمشید دستی نے کہا کہ یہ پاکستان عوامی راج پارٹی کا دوسرا انٹراپارٹی الیکشن تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2023 میں ہماری حکومت ہو گی، ہم عوام کو موقع دے رہے ہیں اور ہماری جنگ کرپٹ نظام  اور افسر شاہی کے خلاف  ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والی حکومت صاف لوگوں کی ہوگی۔


متعلقہ خبریں