جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، فیصل جاوید

اپوزیشن کل نہیں، آج تحریک عدم اعتماد لے آئے، منہ کی کھانی پڑیگی: فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہےکہ جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، گھبرانا بلکل نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یااللہ اپنا کرم فرما- انشاء اللہ جیت اس عوام کی ہوگی – یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلی بحال،تحریک عدم اعتماد پر پرسوں ووٹنگ ہو گی


متعلقہ خبریں