ڈالر کی قیمت 186 روپے13 پیسے پر پہنچ گئی۔
ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر90 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 186 روپے 13 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔