عمران خان کو روکنا ہوگا وگرنہ آئین و قانون کا جنازہ نکل جائے گا، حمزہ شہباز

عمران خان کو روکنا ہوگا وگرنہ آئین و قانون کا جنازہ نکل جائے گا، حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کےمرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئین پاکستان اورسسٹم کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا راستہ روکنا ہوگا وگرنہ آئین و قانون کا جنازہ نکل جائے گا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ہوش کے ناخن لیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب،حکومت کا اپوزیشن اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین بڑی محنت سے بنا ہے، جب آئین ٹوٹتا ہے تو پھر بنانا ری پبلک وجود میں آتی ہے، چند ماہ میں ڈالر 8 روپے بڑھ گیا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے، اسٹاک ایکسچینج زمیں بوس ہو چکا ہے۔ اس موقع پر رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ ملک اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے، آئی ایم ایف سوچ رہا ہے کہ کس سے بات کریں؟ آج ملک ایک دوراہے پر کھڑا ہے،سیکریٹریٹ کا عملہ حملہ آوروں کا تماشہ دیکھتا رہا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر

انہوں ںے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے تھے، چودھری  پرویزالٰہی کے پاس نمبرز ہوتے تو وہ کیوں اجلاس ملتوی کرتے؟ وہ آئین ، قانون اور اخلاق کی دھجیاں اڑانے کے ماہر ہیں، عوام آج کل ہیجانی کیفیت کا شکار ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون ہو گا توسب عزت کے ساتھ رہ سکیں گے، صوبے کو قانون و آئین کے مطابق آگے بڑھنے دیں، سپریم کورٹ کو ہر چیز کا نوٹس لینا چاہیے، ہم آئین و قانون پر یقین رکھنے اور عمل کرنے والے لوگ ہیں۔

شہبازشریف نے بھی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے وضاحت مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےعدالت میں کل اجلاس بلانے کا کہا لیکن پھر خبر آئی کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کردیا گیا ہے، ہمارے 40 ممبران معطل کر کے اپنے نمبرز پورے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی جلد انکوائری ہو گی۔


متعلقہ خبریں