عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، فیصل واوڈا

فائل فوٹو


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط میں ایسا تاثر دیا گیا ہے کہ وزیراعظم کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ جلسے میں ہم نے وزیراعظم سے کہا کہ بولٹ پروف شیشہ لگا لیں مگر انہوں نے منع کر دیا اور کہا کہ جس دن میری لکھی ہے آ جانی ہے۔

یہ سار ے لوگ واپس عمران خان کےپاس آئیں گے،وزیرداخلہ شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ان معاملات کا پتہ ہے، ہم بہت فکر مند ہیں۔ خط میں قتل کرنے کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان ایک دلیر آدمی ہے، وہ کسی صورت ملک کا سودا نہیں کرے گا، اپنی غیور عوام کو نہیں بیچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مینار پاکستان اور کراچی کے جلسوں کے دوران وزیراعظم کی بطور انسانی شیلڈ حفاظت کی ہے۔


متعلقہ خبریں