اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹ دستاویز پبلک کرنے سے متعلق حکمانہ جاری کردیا ہے۔
مراسلہ ہمارے سفیر نے لکھا، ابھی اسد عمر کے پاس ہے دکھا نہیں سکتا، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ خط کے مندرجات ظاہر کرنے سے روکنا منتخب وزیراعظم پرعدم اعتماد ہو گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم حلف کی پاسداری کریں گے، قومی مفاد کومقدم رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو دھمکی آمیز خط دکھا دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ وزیراعظم خط کے مندرجات ظاہر نہیں کریں گے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود لکھوایا، علی موسیٰ گیلانی کا دعویٰ
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست پر حکمنامہ جاری کیا ہے۔