اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے جلسے کی وجہ سے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
اسلام آباد ،سری نگر ہائی وے پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سری نگر ہائی وے پروجیکٹ موڑ سے نائنتھ ایونیو فلائی اور تک بند رہے گی اور ریڈ زون کے علاوہ باقی تمام سڑکیں کھلی رہیں گی۔
سری نگر ہائی وے کے پروجیکٹ موڑ پر دونوں اطراف کے لیے ٹریفک بند رہے گی جبکہ فقیر ایپی روڈ کو آئی جے پی روڈ تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جی، ایف اور ای سیکٹرز تک پہنچنے کے لیے جی الیون سروس روڈ ویسٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج تحریک انصاف کا جلسہ، لاکھوں لوگ لانےکا دعویٰ
سرینگر ہائی وے سے جی 9 مرکز روڈ پر داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے تاہم متبادل طور پر نائنتھ ایونیو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایئرپورٹ اور موٹروے تک مارگلہ روڈ اور جناح ایونیو سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہو گی۔