ہیگلی اوول: ویمن ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے ہیگلی اوول میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان ویمنز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلش باؤلرز میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم پر حاوی رہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑا ہدف دینے سے روکے رکھا جبکہ بلے باز بھی پویلین لوٹتے رہے۔
قومی ٹیم 41 اوورز میں صرف 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ قومی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی تو ڈبل فیگر میں داخل ہی نہ ہو سکیں جبکہ سدرہ امین 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں اور سدرہ نواز نے 23 رنز بنائے۔
انگلش ویمنز ٹیم کی جانب سے کیتھرین برنٹ اور سوفی ایکلسٹن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم نے ٹاپ 5 بلے بازوں میں جگہ بنالی
انگلش ویمنز ٹیم کی اوپنر بیٹر ڈینی ویٹ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور ٹیم نے 105 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی۔