سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، چودھری شجاعت

فوٹو: فائل


گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ انتہا پسندی اور غربت کے خطرات پر قابو پانا ہو گا جبکہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلح افواج اور دفاعی اداروں کی ملک کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن عدم اعتماد کے بعد بھی روتی رہے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ جس جذبے سے قرارداد پاکستان منظور ہوئی اسی کو آج تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یوم پاکستان قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے جبکہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں جا سکتا۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ آج ہندو اکثریت کے ظلم اور غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیری عرصہ دراز سے غیر انسانی لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں