فصلی بٹیروں کو پارٹی میں شامل کر کے ہم نے غلطی کی، فیصل واوڈا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فصلی بٹیروں کو پارٹی میں شامل کر کے ہم نے غلطی کی، ہمیں اناڑیوں پر ہی حکومت چلانی چاہیے تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی، اپوزیشن کو کیسے فیس سیونگ دی جائے اس پر بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وفاقی حکومت اپنے کارڈ شو کریگی تو پھر اپوزیشن کو فیس سیونگ کی ضرورت ہوگی۔

فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اردگرد کچھ لوگ بھی اس سارے معاملے میں ملوث ہیں، کوئی شیروانی سلوانے دے دیتا ہے اور کچھ پجاما،کسی کے پاس کپڑا بھی پورا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپوزیشن کے سروں کے ساتھ کچھ اپنوں کے سر بھی دھڑوں سے الگ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


متعلقہ خبریں