وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جگہ کون لے گا؟ اس حوالے سے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب محمد سرور بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کرتے رہے ہیں، وہ انہیں وسیم اکرم پلس کہتے ہیں۔
گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عثمان بزدار میڈیا میں نہیں آتے اس وجہ سے ان کے نشانے پر ہیں۔
وزیراعظم کے اتحادیوں کی جانب سے مسلسل وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔۔