پاکستان میں آمریت کے ادوار میں کرپشن کم ہوئی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے سے دستبردار ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط

لندن: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا ہے کہ کیا فوجی آمریت کے ادوار میں پاکستان میں کرپشن کم ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے خلاف فیصلہ آئین کے مطابق دیا۔

لگتا ہے جمہوریت اب ترجیح نہیں رہی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانیہ میں منعقدہ عاصمہ جہانگیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کو بار بار کہا گیا، پاکستان آئیں لیکن وہ نہیں آئے۔

انہوں نے ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق کی چیمپئن تھیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا اور ثابت کیا کہ ظلم و جبر قابل شکست ہے۔

امریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کو واپس پاکستان لانے کا فیصلہ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدلیہ انسانی حقوق کو محفوظ بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام ہمیشہ آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جمہوریت اور آئینی بالادستی کی سمجھ بوجھ ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے زور دے کر کہا کہ ضروری ہے کہ عوام کی رائے اور خواہشات کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے سیمینار سے خطاب کے دوران شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ اوور سیز پاکستانی مغرب میں جمہوریت پر اعتراض کیوں نہیں کرتے ہیں؟

عاصمہ جہانگیر کانفرنس: نواز شریف کا خطاب، فواد چودھری کی شرکت سے معذرت

ہم نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ تشدد کے بجائے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بتائے گئے امن کے راستے پر چلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضور بنی کریم ﷺ نے تنقید اور ظلم کرنے والوں کے ساتھ نرم رویہ اپنایا۔


متعلقہ خبریں