جہانگیر ترین گروپ کے خرم لغاری نے مائنس بزدار مطالبہ مسترد کردیا

جہانگیر ترین گروپ کے خرم لغاری نے مائنس بزدار مطالبہ مسترد کردیا

لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ 

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوزکے مطابق خرم لغاری نے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مائنس عثمان بزدار مطالبہ کسی ایک فرد کا ہو سکتا ہے سب کا نہیں۔ دلچسپ امر ہے کہ مائنس عثمان بزدار مطالبہ خود جہانگیر ترین گروپ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مائنس عثمان بزدار مطالبے کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔

علیم خان جہانگیر ترین سے مشاور ت کے لیے لندن چلے گئے

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے واضح طور پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ اس موقع پر عثمان بزدار کو چھوڑ نہیں سکتا ہوں اور نہ ہی چھوڑوں گا۔

مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان

خرم لغاری نے کہا کہ جو مائنس عثمان بزدار کی بات کر رہے ہیں وہ اب بھی انہی کی کابینہ کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی اسمبلی بچائیں، مائنس عثمان بزدار کی سوچ تبدیل کی جائے۔


متعلقہ خبریں