آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے درمیان عمران خان کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ چودھری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ موجود تھے جب کہ آصف زرداری کی معاونت بلاول بھٹو زرداری نے کی۔

 کہتا ہے باہر نکالا تو خطرناک ہو جاؤں گا، میں کہتا ہوں بسم اللہ، آؤ تو سہی: زرداری

ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گفت و شنید کے دوران تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت اور مشاورت ہوئی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ ملاقات کے بعد چودھری شجاعت حسین اپنے وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس ضمن میں دلچسپ بات ہے کہ ملاقات کے دوران چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی موجود نہیں تھے۔

وزیراعظم! جو کرنا ہے کر لو، 3 سے 4 دن ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چودھری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں