کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، 1.29 فیصدہو گئی


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 281 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 378 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار392ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 29 ہزار216کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.29 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار353، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 304، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 968، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662، بلوچستان میں 35 ہزار 398، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 530 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 291، اسلام آباد ایک ہزار 19، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 377 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں