اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رہے ہیں کیونکہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب حکمرانی کا کوئی حق نہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں۔ حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی اقدام حکومت کو بچا نہیں سکتے جبکہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں اور عدم اعتماد کے لیے بھی ہم تیار ہیں۔