اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد، ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام، شہریوں سے ہر گھنٹے میں 2 لاکھ 29 ہزار 716 روپے کی لوٹ مار

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔ اسلام آباد میں بجلی کے میٹروں کی تنصیب پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ 

اس ضمن میں نیپرا نے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے نام خط میں فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں یوٹیلٹی کنکشنز کی فراہمی سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔یوٹیلٹی کنکشنز سے منسلک کیے بغیر سی ڈی اے اپنے تعمیراتی قواعد و ضوابط لاگو کرے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے نیپرا کو رہنما اصول مرتب کرنے کی ہدایات کی ہے۔

بلاول زرداری اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے: علی زیدی

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بجلی گیس کنکشنز کی فراہمی کا فیصلہ ہر اعتبار سے قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیصلے سے اسلام آباد کے شہریوں کو بجلی و گیس جیسی بنیادی سہولیات تک رسائی میں مدد ملے گی۔ وفاقی دارالحکومت کو دنیا کا سہولیات سے آراستہ جدید ترین شہر بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں