ای اے کمپنی نے بھی روسی ٹیموں کو نکالنے کا اعلان کردیا


واشنگٹن : ویڈیو گیم بنانے والی امریکہ کی دوسری بڑی کمپنی نے بھی روسی ٹیموں کو فیفا اور این ایچ ایل 22 سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد کھیلوں کی کئی فیڈریشنز کی جانب سے روس پر پابندی عائد کی گئی جس کے بعد اب الیکٹرانکس آرٹس (ای اے) اسپورٹس ویڈیو گیمز کمپنی نے بھی روسی ٹیموں کو نکالنے کا اعلان کر دیا۔

ای اے اسپورٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کمپنی نے فیفا 22 اور نیشنل ہاکی لیگ 22 ٹائٹل میں روسی ٹیموں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھانی پرفارم کریں پھر چاہے جشن مناتے ہوئےاسٹیڈیم سے باہر چلے جائیں، آفریدی

ای اے نے اپنی ٹوئٹ میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ “ہم یوکرین کی عوام کے ساتھ ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں امن اور یوکرین پر حملے کے خاتمے کے لیے دعا گو ہیں۔


متعلقہ خبریں