پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی انسانی حقوق سے ملاقات کے دوران کہی جس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اس موقع پر نمائندہ خصوصی انسانی حقوق نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ہر سطح پر سفارتی تعاون میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


متعلقہ خبریں