آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافے کا امکان


پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو کے تھیلے کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

فلورملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی، پیٹرولیم مصنوعات اور پیکنگ میٹریل میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے 20 کلو گرام آٹا کے تھیلے کے نرخوں میں 50 روپے اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کے نرخوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

ٹماٹر، دالیں، دودھ، گوشت، آٹا اور لہسن سمیت 22 اشیا مہنگی ہو گئیں

روپیہ ضرورت سے زیادہ کمزور ہے، آٹا، گھی، چینی اور دالوں پرسبسڈی دینگے ، وزیر خزانہ


متعلقہ خبریں