23 سال بعد پھر پولیو کیس


ملاوی: افریقی ملک ملاوی میں 23 سال بعد پولیس کا کیس سامنے آ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاوی میں 23 سال بعد 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص نے عالمی ادارہ برائے صحت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ملک ملاوی کو 23 سال قبل پولیو سے پاک ملک کا درجہ دے دیا تھا تاہم اب وہاں ایک 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

ملاوی میں پولیو کا آخری کیس سال 1999 اور براعظم افریقہ میں سال 2016 میں سامنے آیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او افریقہ کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر موئتی نے کہا کہ لیباریٹری میں کی گئی جانچ سے اس وائرس کا تعلق پاکستان میں ابھی تک گردش کرنے والی نسل سے بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت للنگوے میں سامنے آنے والے اس کیس میں مذکورہ بچی کی ایک ٹانگ متاثر ہو گئی ہے۔

علاقائی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پولیو کے تدارک کے لیے کیے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے فوراً اس بچی میں وائرس کی شناخت کر لی گئی اور اب اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں