لاہور:حمزہ شہباز کی عدالت سے واپس پر لیگی کارکن آپس میں الجھ پڑے


لاہور میں حمزہ شہباز کی عدالت سے واپسی پر مسلم لیگ ن کے کارکن آپس میں الجھ پڑے۔

رپورٹ کے مطابق لیگی کارکن حمزہ شہباز کی گاڑی کے قریب پہنچ کر نعرے لگانے کی دوڑ میں آپس میں جھگڑپڑے ہیں۔ لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکوں گھونسوں سے حملہ کیا۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا.

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو ججز اور عدالتوں کا گھیراؤ نہیں کرنے دیں گے، فرخ حبیب

آج  اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی، جبکہ اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے  شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔


متعلقہ خبریں