خیبرپختونخوا: بارشوں نے 18 افراد کی جان لے لی، 46 زخمی

PDMA

خیبرپختونخوا میں چھ روز کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث 18 افراد جاں بحق جب کہ 46 زخمی ہو گئے۔

پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس ضمن میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 119 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو پالیسی کےمطابق معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔ گلیات، توحید آباد، کنڈلہ سے 40 فٹ اونچی سلائیڈنگ ہٹا کر روڈ کلیئر کر دی گئی ہے۔

موسلادھار بارشیں: اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو برفباری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں