آسمان سے مینڈکوں اور مچھلیوں کی بارش


برطانیہ کے شہر ہیئرفورڈ شائر میں مینڈکوں اور مچھلیوں کی اچانک بارش نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیئرفورڈ شائر کے لوگ اپنے صحن اور گھر کے باہر مچھلیوں اور مینڈکوں کو دیکھ کر حیران ہیں اورپوچھ رہے ہیں کہ یہ سب کیسے ہوا؟

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر مچھلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سوئمنگ پول سے ٹراوٹ مچھلی ملی ہے۔

کراچی: ساحل سمندر پر ایک بار پھر مردہ حالت میں مچھلیاں پائی گئیں

ایک ماہر موسمیات نے اس واقعہ سے متعلق بتایا کہ اوکلاہوما جھیل پر چلنے والی ہواوں نے ٹورناڈو کا رخ اختیار کیا جس کی زد میں مچھیلیاں اور دیگر سمندری جانور بھی آ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنیڈو کے باعث بادلوں میں یہ مچھلیاں جمع ہوئیں اور بارش کے ساتھ برسیں۔


متعلقہ خبریں