اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی بھی ساتھ ہی اسکروٹنی ہو۔ انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی فائنڈنگ میں یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ شفاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی اور یہ بھی طے ہوگیا کہ فارن فنڈنگ کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: 31 کروڑ سے زائد رقم ظاہر نہیں کی، اسکروٹنی کمیٹی
ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب جماعتوں کی فنڈنگ کو سامنے لایا جائے
وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے ن لیگ کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اکاؤنٹ میں 8 کروڑ روپے ڈلوا کر نکلوائے گئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی بھی اسکروٹنی کرے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ دوسری جماعتوں میں فنڈنگ وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتی ہے، الیکشن کمیشن میں پیش ہونے والی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اورٹی ایل پی کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی نہیں ہو رہی ہے۔
دوسروں پر الزام لگانے والے کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا، مریم نواز
میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی جیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال کر رہی ہے ویسے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی پڑتال بھی کرے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ماہرین کی پڑتال کے مطابق ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس ایسے ہیں جو الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے گئے اور ان میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی 2013 میں 9 اکاؤنٹس، 2014 میں 11 اور 2015 میں 10 اکاؤنٹس چھپائے۔
پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں: شازیہ مری
ہم نیوز کے مطابق فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے پاس 34 کروڑ کے عطیات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کوئی سیاسی جماعت کسی دوسری جماعت کو فنڈز نہیں دے سکتی لیکن پیپلز پارٹی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز اور پارلیمنٹیرینز نے پیپلز پارٹی کے اخراجات اٹھائے ہیں۔