دوسروں پر الزام لگانے والے کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا، مریم نواز

خاتون رپورٹر کی شہادت کا سن کر گہرا صدمہ ہوا، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں پر چوری کا الزام لگانے والے کی تلاشی لی گئی تو بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔

تحریک انصاف نے 53 اکاونٹس چھپائے، عطیات بھی غلط بتائے،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ بھی  ڈالا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ملک بن گیا، عمران خان معافی مانگیں: شازیہ مری

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اتنے سنگین فراڈ اور اسکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں