اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ چوری پکڑے جانے پر پاؤں پڑ کر ڈیل ن لیگی قیادت کی پرانی ریت ہے۔
عمران خان اپوزیشن لیڈر بھی ہوا تو این آر او نہیں دے گا، شہباز گل
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ میاں مفرور این آر او اور لین دین کے چیمپئن ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اس مرتبہ ان کا نہ این آر او ملنا ہے اور نہ ہی چوری میں چھوٹ ملنی ہے۔
فنانس بل 15 سے 20 جنوری کے درمیان منظور ہوجائے گا، فواد چودھری
شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ میاں مفرور واپسی پر اشتہاری مجرم کی طرح سیدھے جیل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ درباری پروپیگنڈے اور مفرور آقا بیرون ملک عیش میں مصروف ہیں۔