محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک میں بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کل سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کراچی،سکھر ،میر پور خاص سمیت متعدد شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔