اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج اپنی مؤثر سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا کا مرکز بن چکا ہے۔
عالمی برادری افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دے، او آئی سی
ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں بھی امن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 38 ملین عوام کو بھوک اور غربت سے بچانا ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے مسئلے پر پوری دنیا کو جگانے کی کوشش کی ہے۔
افغانستان کی صورتحا ل میں بہتری لانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دی ہے۔