ماہرہ خان کو سالگرہ مبارک


چھوٹی اور بڑی اسکرین کا بڑا نام سپراسٹارماہرہ خان، آج سینتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ہم سفر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماہرہ آج بھی سپر اسٹار ہیں، ماہرہ خان نے صدقے تمہارے میں بھی مرکزی کردار اداکیا اور آج کل ہم کہاں کے سچے تھے سے سب کی آنکھوں کا تارہ بنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ خان نے نہ صرف کانز فیسٹول میں جلوے دکھائے بلکہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

ماہرہ خان نہ صرف فلاحی کاموں میں آگے ہیں بلکہ انسٹا گرام پر بھی وہ مقبول ترین سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ ماہرہ خان نے فلم بول، بن روئے ، ہو من جہاں، سات دن محبت ان، پرے ہٹ لو اورسپر اسٹار میں بھی زبردست کام کیا۔

ماہرہ خان کی ایک اور میگا فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں