جکارتہ: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 143 کلومیٹرریکارڈ ہوئی، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام کی جانب سے زلزلے کے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم فوری طورپرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں یہاں بڑے زلزلے اور سونامی تباہی کا باعث بن چکے ہیں، حکام نے شہریوں کومحتاط رہنے اورممکنہ آفٹرشاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


