مولانا فضل الرحمان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی، فرخ حبیب

ایک دوسرے کو سلیکٹڈ کہنے والوں کا پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ،فرخ حبیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی ہے۔

پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ فضل الرحمان کا پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف کرپشن بڑھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاسی بے روزگار ہیں اور ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ یہ اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

 مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا،فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بعض شر پسند عناصر مہنگائی کی آڑ میں سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں