بھارتی اسپنر روی ایشون نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز بتا دیئے


بھارت کے مایہ ناز آف اسپنر روی چندر ایشون نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹرز بتا دیئے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایک عرصے سے فالو کر رہا ہوں مگر میرے خیال سے پاکستان کا بہترین بیٹر بابراعظم ہے۔

ایشون نے کہا کہ بابراعظم نے آسٹریلیا میں سنچری اسکور کی اور کئی اہم مواقعوں پر اپنی ٹیم کو جیت بھی دلائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک بہترین بولر ہیں۔


متعلقہ خبریں