شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے اختتامی فوٹو سیشن سے بھی غیر حاضر


لاہور: ’ووٹ کو عزت دو’ کے نعرے پر انتخابی مہم چلانے والی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ضمنی بجٹ اجلاس کے ایک بھی سیشن کے لئے ایوان میں آنا پسند نہ کیا اور نہ ہی انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اختتامی فوٹو سیشن میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز اسمبلی سیشن کے دوران زیادہ ترارکان  ایک دوسرے سے پوچھتے رہے کہ میاں شہباز شریف کیوں نہیں آئے۔

اسمبلی انتظامیہ نے اجلاس کے بعد ہونے والے فوٹو سیشن  کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے نام  کی کرسی رکھی لیکن ان کے نہ آنے کا علم ہونے پر نام کا ٹیگ ہٹا دیا۔

اختتامی فوٹو سیشن میں وزیر اعلیٰ  شہباز شریف سمیت سو سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔


متعلقہ خبریں