سیکٹر ای الیون میں جھگیاں گرانے کا نوٹس معطل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں جھگیاں گرانے کا نوٹس معطل کر دیا۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جھگیوں کے ساتھ فیکٹری غیر قانونی ہے تو پہلے وہ گرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک فیکٹری کو نہیں گراتے جھگیوں کو ہاتھ نہیں لگائیں گے ، ہر روز یہاں عدالت کو حیرانی ہوتی ہے جس کی جو مرضی ہے کیے جا رہا ہے ، کیا یہاں کوئی قانون نہیں ہے۔

کچی آبادی میں آپریشن: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو کارروائی سے روک دیا


متعلقہ خبریں