پیپلزپارٹی پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے، ہم نے لاہور جیتنا ہے: بلاول


لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر لاہور کو ہم نے جیتنا ہے۔

عوام عمران خان کے ساتھ نہیں، وزیراعظم رہنے کا حق نہیں: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات مختلف سیاسی جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرکے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے افراد سے گفتگو کے دوران کہی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کو مبارک باد بھی دی اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی تھی۔

پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں: آصف زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا تھا، ہم اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کو روزگار دیا اور رہائشی اسکیموں کے ذریعے گھر دیئے۔

چیئرمین پی پی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کو روزگار دے سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے بھی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

بجلی مہنگی کر کے عمران خان عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق کا حصول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی
حکومت کرنے کے لیے نہیں عوامی خدمت کے لیے سیاست کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں