کترینہ اوروکی نے مایوں کے بعد مہندی کی تصاویر شیئر کردیں


بالی ووڈ اسٹار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل  نے رسم حنا کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی جانب سے شادی کی بعد  تقریبات کی تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے گزشتہ روز مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس کے بعد آج مہندی کی تصاویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

رسم حنا کی تصاویر  میں بالی ووڈ کی  “کیٹ” ملٹی کلرز کے لہنگے میں روایتی انداز میں سجی نظر آئیں تو دلہا وکی کوشل کو ہلکے مہندی رنگ کے کرتا پاجامہ  میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر مہندی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے” مہندی تاں سجدی جے نچے سارا ٹبر”۔ تصاویر میں دلہا دلہن کو فیملی ممبرز کے ساتھ  رقص کرتے اور ہلہ گلا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


اداکار وکی کوشل نے بھی انسٹاگرام اکاونٹ سے مہندی کی تصاویر اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں جو کترینہ کیف نے استعمال کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)


بالی ووڈ جوڑی کی تصاویر پر جہاں مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں بالی ووڈ کے اسٹارز بھی نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو راجھستان کے شہر مادھوپور کے پرانے قلعے میں منعقد کی گئی تھی۔

شادی کی تقریبات مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا اور تقریبات  کی تفصیل  شیئر نہیں کی گئی تھی۔ شادی کے بعد کترینہ اور وکی نے  تقصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ہی شادی کا باقاعدہ طور اعلان کیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں