ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم


ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں سے 15 دسمبر تک کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے پی سی بی حکام کی جانب سے مطابق پندرہ دسمبر تک تمام واجب الادا تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جس کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی شدید پریشان کا شکار ہیں۔

گزشتہ سال بھی ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو چار ماہ بعد تنخواہ کی ادائیگی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں