آئی ایم ایف نے6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا، چودھری سرور

پاکستان کیلئے مشکل وقت ہے، دو سال کیلئے قرضوں اور سود کی ادائیگی مؤخر کی جائے، چودھری سرور

فوٹو: فائل


 گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا  ہے کہ آئی ایم ایف نے چھ ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا۔

گورنر پنجاب  چودھری سرور نےلندن میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا ۔ ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا۔کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں ۔ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔

محمد سرور کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر ساتھی رہنما انیل مسرت  نے کہا  بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔ محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔


متعلقہ خبریں