شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق شوکت ترین خیبر پختونخوا سےتحریک انصاف کے ٹکٹ پرسینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ وہ کل اپنےکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ایوب آفریدی مستعفی، شوکت ترین کی سینیٹر بننے کی راہ ہموار

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایوب آفریدی نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفی دیا تھا۔

ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی سینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی تھی۔

اس ضمن میں ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا تھا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا تھا۔

تحریک عدم اعتماد: حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا

ان کا کہنا تھا کہ میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہے ذمہ داری دیں، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں۔

ایوب آفریدی نے کہا کہ موقع دیا گیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں