پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن اور پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر 99 پیسے مارجن بڑھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ای سی سی میں ڈیلر مارجن کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
فواد چوہدری نے قوم کو تین خوشخبریاں سنا دیں
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔
تین اچھی خبریں 1) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی 2) سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا 3) سعودی عرب سے تین عرب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائینگے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 25, 2021
