لاہور: گھر میں تین کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ ڈکیتی

Lahore Police

لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قائم ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی واردات کرکے فرار ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ روپے کی نقدی اورایک کروڑ96 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے گئے۔

راولپنڈی: 30 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

اس کے علاوہ  ڈاکو 6 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں