کراچی: معروف بینکارحیسن لوائی کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کا چیئرمین مقررکردیا گیا ہے۔
حسین لوائی کو چئیرمین مقرر کرنے کا فیصلہ چھ رکنی نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کیا۔ نئے چئیرمین کی تقرری سیکیورٹی ایکسچنیج کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے۔
حسین لوائی بینکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اوراس وقت انسٹیٹوٹ آف بینکرز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بینکنگ کے شعبے میں 40 سالہ تجربے کے حامل حسین لوائی 2011 میں مائی بینک لمیٹڈ اور 2008 میں سمٹ بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
حسین لوائی اٹلس بینک اور مسلم کمرشل بینک کے سی ای او کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں جبکہ وہ فیصل بینک کے کنٹری جنرل مینیجر بھی رہے۔ حسین لوائی کو پاکستان کے پہلے اسلامی بینک، فیصل اسلامک بینک کے بانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
حسین لوائی اس وقت دس مختلف صنعتی اداروں کے سات بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ہیں۔