ق لیگ اتحادی ہے، دراڑ ڈالنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے، عثمان بزدار

عثمان بزدار کے استعفے میں تیکنیکی غلطی: نیا آئینی بحران پیدا ہوگیا

وزیراعلیٰ  پنجاب  عثمان بزدار نے کہا ہےکہ ق لیگ ان کی اتحادی جماعت ہے،اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمیشہ مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے ہیں، اور ہمیشہ اتحاد ی جماعت کو ساتھ لے کر چلے ہیں، آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ق لیگ سے ملیں، شکوے سنیں، تحفظات دور کریں، وزیراعظم کی عثمان بزدار کو ہدایت

ق کے ساتھ بہترین کوآرڈی نیشن کے تحت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،وہ  اتحادی تھے، اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے،اتحادی جماعت سے مشاورت کے عمل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کچھ روزقبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی،پنجاب میں کبھی سولو پالیسی اختیار نہیں کی،اتحادی جماعت کے اراکین کی تجاویز کو ہمیشہ اہمیت دی ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے،سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے بڑھتا جا ئے گا۔


متعلقہ خبریں