ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ


 تووالو کے وزیر خارجہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

گلاسگو کانفرنس میں جزیرہ نما ملک تووالو کے وزیر خارجہ نے منفرد اندازاپنالیا۔ سمندری پانی میں گھٹنوں  گھٹنوں تک پانی میں کھڑے ہوکر تقریر کی۔

ان کے پانی میں کھڑے ہو کر تقریر کرنے کا مقصد  یہ دکھانا تھا کہ  نچلی سطح پر واقع بحرالکاہل کے جزیروں کے عوام موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے میں صف اول پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی سے 60 لاکھ بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی

ان کاکہنا ہم اپنے اردگرد پانی کی سطح بلند ہوتے نہیں دیکھ سکتے انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف تووالو کی بات نہیں کر رہے بلکہ سب کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پوری دنیا کی بات کررہے ہیں۔

یہ  بیان موسمیاتی سربراہی اجلاس کوپ 26میں دکھایا گیا، جہاں علاقائی رہنما موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے مزید جارحانہ کارروائی پر زور دے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ تووالو کی سوٹ اور ٹائی میں سمندر میں کھڑے  تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس نے سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے خلاف تووالو کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں  ساڑھے4کروڑ افراد قحط کے دہانے پر

موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آلودہ گیسوں کے اخراج میں کمی کے حالیہ اہداف کو بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔

کوپ 26 موسمیاتی معاہدے کے ابتدائی مسودے میں پہلی بار کوئلے، تیل اور گیس پر دی جانے والی سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں