پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے سمری صدرمملکت کو ارسال کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر غورکیا گیا،مشترکہ اجلاس بلائے جانے سے متعلق حتمی مشاورت بھی کی گئی۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بریفنگ میں بتایا کہ مشترکہ اجلاس میں کلبھوشن یادیوکیس ،انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ سمیت تاریخی قانونی سازی کی جارہی ہے۔
وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ مشترکہ اجلاس میں لاء ریفارمز اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق قانون سازی بھی کروائی جائے گی۔