افغانستان بمقابلہ بھارت: ٹوئٹر پر ’فکسڈ‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران ٹوئٹر پر ’ فکسڈ ‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداح افغان بھارت میچ کو فکس قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں افغان کھلاڑی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فکس میچ ایسے دکھتا ہے، ان کھلاڑیوں کی باڈی لنگوئج سب کچھ بتا رہی ہے۔ انہیں شرم آنی چاہئے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اب سمجھ آئی دو اہم میچوں سے قبل اصغر افغان نے کیوں ریٹائرمنٹ لی، شائد وہ اس فکس میچ کا حصہ نہیں بنانا چاہتے تھے۔


متعلقہ خبریں