تلخ کلامی کا معاملہ: شعیب اختر کا کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار


راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر میزبان نعمان نیاز کی تلخ کلامی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری سےایم ڈی پی ٹی وی نے آج ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق شعیب اخترنے مطالبہ کیا ہے کہ بطوراحتجاج نعمان نیازکو ہٹانے تک کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا نعمان نیازنے ہتک آمیزرویہ اپنایا تھا۔

دوسری جانب پروگرام میں موجود  سابق کرکٹرویون رچرڈاور ڈیوڈ گاور نے بھی فواد چودھری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی، شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں