پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا، اعظم نذیرتارڑ



مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیرتارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت آ گیا ہے ۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پنجاب حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مناسب وقت اور سازگار ماحول کا انتظار تھا جو آگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور تحریک انصاف کے ناراض گروپ سے مل کر جلد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں