جس طرح ایک چور ملک سے بھاگا ہے، دیگر بھی بھاگ جائیں گے: وزیر اعلیٰ


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ ماضی کے نالائق حکمران ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سلیکٹڈ کہنے والے خود سلیکٹڈ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفادات کے لیے قرضے لیے اور تمام پیسے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ان کی جیبوں میں رہ گئے۔

محمود خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے اور ان کے ویژن کی بدولت ہم مشکل حالات سے نکل آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جلد خوشحالی آئے گی۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولتیں دینے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔

خیبرپختونخوا میں غریب ڈھونڈ کر دکھائیں! پرویز خٹک کا اپوزیشن کو چیلنج

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ جس طرح ایک چور ملک سے بھاگا ہے امید ہے کہ دیگر بھی بھاگ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں